اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست مسترد

اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے دوران بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کے سامنے زیر سماعت تھا، جہاں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک، جیل سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ اور درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملاقاتوں کے بعد سیاسی گفتگو اور بیانات سامنے آتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کی جانب سے ملاقاتوں کے بعد سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹوئٹس بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں، جو انتظامیہ کے مطابق اسی مسئلے کی نشاندہی کرتے ہیں۔کیس کی مزید سماعت اور آئندہ کارروائی عدالت کے فیصلے پر منحصر ہوگی۔