بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ملاقاتوں پر پابندی کیس میں آج اہم فیصلہ متوقع

بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ملاقاتوں پر پابندی کیس میں آج اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، جہاں ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے میں آج اہم پیش رفت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہرالنساء احمد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر پہنچیں۔ جیل حکام کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج مبشرہ شیخ کی درخواست پر سماعت کریں گے اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔مبشرہ شیخ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو غیر قانونی ہے۔عدالت نے درخواست پر حکم جاری کیا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ درخواست گزار اور بشریٰ بی بی دونوں کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ آج ہونے والی پیش رفت کو اس کیس میں اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔