بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں فیملی سے ملاقات کی اجازت

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں فیملی سے ملاقات کی اجازت

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فیملی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سے  اڈیالہ جیل میں ان کی بھابی اور بیٹی ملاقات کریں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ جیل کے اندر روانہ ہو چکے ہیں اور ملاقات جیل کے قواعد و ضوابط کے تحت کرائی جائے گی۔