ستوکتلہ کے ظہیر سے 2لاکھ 15ہزار، مغلپورہ ارمغان سے 2لاکھ 10ہزار لے گئے
اچھرہ کے ریاض سے 2لاکھ،نشتر کالونی کے بابر سے 1لاکھ 80ہزار روپے چھین لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز،3 موٹرسائیکلوں ، 2 گاڑیوں سے محروم کردئیے گئے۔ ستوکتلہ میں ظہیر سے2لاکھ 15ہزار روپے ،موبائل فون،مغلپورہ کا ارمغان 2 لاکھ 10 ہزار روپے ،موبائل فون، اچھرہ کا ریاض 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، نشترکالونی کا بابر 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال کا عظیم 1 لاکھ 55 ہزار روپے لٹوا بیٹھا۔ لٹن روڈ اور جوہرٹائون سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد ،شمالی چھائونی اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔