سی سی ڈی ماڈل ٹائون نے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں سجاد،ساجد مارے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ماڈل ٹائون اور منشیات فروش ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں پیش آیاہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سجاد اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے، جو آپس میں سگے بھائی تھے ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان لاہور میں ہر ماہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو اس دوران ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔