آسٹریلیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی91 مال اینڈرسن سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس پر ٹینس کی دنیا میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مال اینڈرسن وہ پہلے اَن سیڈڈ کھلاڑی تھے جنہوں نے یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے ایسے دور میں ٹینس کیریئر کا آغاز کیا جب سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں، تاہم اپنی محنت اور لگن سے وہ عالمی سطح پر ایک بڑا نام بن گئے۔1957 میں انہوں نے یو ایس چیمپئن شپ سمیت تین بڑے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیے اور آسٹریلیا کے لیجنڈری کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگے۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے دو مرتبہ ڈیوس کپ بھی جیتا، جو ان کی شاندار کامیابیوں کا حصہ ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد مال اینڈرسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کیا، جن میں کر پیٹ رافٹر ن جیسے کھلاڑی شامل ہیں، جو بعد میں عالمی نمبر ایک بنے۔ان کے انتقال کی خبر پر پیٹ رافٹر سمیت ٹینس برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہیں ٹینس کا حقیقی لیجنڈ قرار دیا ہے۔