مظہر راہی اور ام ای لیلیٰ شمسی کا رومانوی ڈیوٹ سونگ مداحوں کو بھا گیا

مظہر راہی اور ام ای لیلیٰ شمسی کا رومانوی ڈیوٹ سونگ مداحوں کو بھا گیا

گلوکار مظہر راہی اور ام ای لیلیٰ شمسی کا نیا ڈیوٹ گانا “جوڑا شگناں دا” ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے خصوصی طور پر شادی سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گانے کی شاعری مظہر راہی نے خود تحریر کی ہے جبکہ اس کی موسیقی زوہیب علی نے ترتیب دی ہے۔ گانے کی ویڈیو کو سلیم خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ “جوڑا شگناں دا” میں مظہر راہی کی روایتی پنجابی گائیکی اور ام ای لیلیٰ شمسی کی سریلی آواز کا حسین امتزاج مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔یہ گانا شادی کی تقریبات، خصوصاً مہندی، مایوں، بارات اور شگن کی رسومات کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔ گانے میں روایتی شادی کے رنگ اور پنجابی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس کے باعث اسے سوشل میڈیا پر بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

مظہر راہی اس سے قبل بھی تہواروں اور مختلف سیزنز کے حوالے سے متعدد مقبول گانے پیش کر چکے ہیں۔ سال 2026 میں ریلیز ہونے والا یہ ان کا دسواں گانا ہے۔مظہر راہی کے مقبول گانوں میں “خاندانی نواب”، “سوہنا معشوق ہوئے”، “اسی وی نواب”، “ساڈے یار وہ نواب”، “نچے لاہور سارا”، “بسم اللہ جی آیاں نوں” اور “ہرا رنگ” شامل ہیں، جسے انہوں نے فضا علی کے ساتھ گایا تھا۔