لاہور: بیوی اور بیٹی پر تشدد کرکے بال کاٹنے والا سفاک شخص گرفتار

لاہور: بیوی اور بیٹی پر تشدد کرکے بال کاٹنے والا سفاک شخص گرفتار

لاہور: گجر پورہ پولیس نے بیوی اور بیٹی پر قینچی سے بال کاٹنے اور تشدد کرنے والے درندہ صفت شخص ارشد خان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے گجر پورہ پولیس نے سفاک ملزم کو دھر لیا۔ ایس ایچ او ذکاء کے مطابق ملزم اپنی بیوی اور بیٹی پر تشدد کرتا اور انہیں ڈرا دھمکا کر رکھتا تھا۔متاثرہ خاتون نے شوہر کی نظروں سے بچ کر خفیہ طور پر تھانے پہنچ کر کارروائی کی درخواست دی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے ملزم کے خلاف بروقت کارروائی کرنے پر ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، ہراسانی اور اغواء میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔