بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن قریب، فہرست جیل حکام کو ارسال

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن قریب، فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی فہرست بھیج دی گئی ہے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی کے مطابق، پارٹی کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ایک فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے مختلف وکلاء اور رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔اس فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، سید علی بخاری اور وکیل ظہیر عباس بھی ملاقات کے لیے بھیجے جانے والے ناموں میں شامل ہیں۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ کل پی ٹی آئی کے رہنماء اور وکلاء اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر سکیں اور ان کی قانونی حیثیت اور دیگر معاملات پر مشاورت کر سکیں۔یہ ملاقات پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے لیے اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر جب عمران خان کو مختلف قانونی مسائل کا سامنا ہے اور پارٹی کے اندرونی امور پر بھی بات چیت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔