ویب ڈیسک: بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ایک بار پھر سامنے آ گئی، احمد آباد میں واقع مشہور "کراچی بیکری" کو ہندو انتہا پسندوں نے نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں بے جے پی سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں نے "کراچی بیکری" پر حملہ کیا، بیکری کو نقصان پہنچایا اور عملے کو ہراساں کیا۔ انتہاپسند مظاہرین نے بیکری کا نام بدلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔یہ واقعہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پیش آیا، جب کہ یہ اس بیکری پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل آندھرا پردیش میں بھی کراچی بیکری کی ایک اور شاخ کے باہر مظاہرہ کیا گیا تھا۔
بیکری مالکان نے وضاحت کی ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور ’کراچی‘ نام رکھنے کا مقصد صرف اپنے آباؤ اجداد کے شہر اور تقسیمِ ہند کے وقت کی ہجرت کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔یہ حملہ بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی منافرت کی عکاسی کرتا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔