وفاقی بجٹ 2 جون کو، درآمدی گاڑیاں سستی ہونیکا امکان

درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویز
 آئی ایم ایف کامعاشی توازن کیلئے پاکستان پربھاری ٹیکسز میں نرمی پرزور
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے اس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری پر گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے جس سے صارفین کو براہ راست ریلیف مل سکتا ہے۔