ویب ڈیسک: عالمی سطح پر پاکستان کی عظیم فتح نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اور پاک فوج نے اپنے شجاعانہ اقدامات سے اپنی برتری ثابت کر دی۔
بین الاقوامی جریدے ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ نے بھی پاک فوج کی عسکری طاقت کو تسلیم کیا ہے، جسے عالمی سطح پر تاریخی کامیابی کے طور پر سراہا گیا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا ایک زبردست کامیابی ہے۔ پاکستان نے جے 10 سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، جس میں بھارت کے جدید ترین جنگی طیارے رافیل بھی شامل ہیں جو تباہ ہو گئے۔ یہ واقعہ بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ثابت ہوا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو توڑ دیا ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر ایک روشن مثال قائم کی ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ فتح پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور قوم کی یکجہتی کی غمازی ہے، جس نے عالمی سطح پر پاک فوج کی برتری کو ثابت کر دیا۔