نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں خاندانی دشمنی کے نتیجے میں 52 سالہ شخص کو کئی گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت رتن لوہیا کے نام سے ہوئی ہے جس کے جسم سے مجموعی طور پر 69 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جب رتن لوہیا صبح سویرے اپنے گھر سے کام کے سلسلے میں نکلا، اسی دوران گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔