جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا
ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مندی پر آمادہ ہوں،تاریخ بتاتی ہے سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی
اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جب سے صورحال کشیدہ ہوئی ہے پوری صورتحال میں امریکا انگیج رہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مند ہوں، تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی، بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا، بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔