اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ، بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں،سابق سفیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتا تھا توانہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈٹرمپ ناکام رہے،امریکا کواس کا جواب دینا پڑے گا۔سابق پاکستانی سفیر کاکہناتھا کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلئے گرین سگنل دیا؟اس کے سنگین نتائج ہوں گے،او آئی سی غزہ میں خونریزی کو روک نہیں سکی،سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے ردعمل آیا ہے،بیانات سے اب کام نہیں چلے گا۔ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں،اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے،ضروری ہے کہ ایران کے ساتھ یکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔ان کاکہناتھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کر سکتا ہے،اس صورتحال میں امریکا کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔