پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں ‘ پالیسی بھی درست ہے
ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکہ کے سابق صدور کی نظر میں تھی:سابق سفیر
نیویارک(آئی این پی)پاکستان کی امریکہ میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی‘ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند بات ہے، لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ بھارت کے ساتھ غیر مشروط وفاداری چاہتے ہیں۔