مقبوضہ کشمیر: خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کیلئے مودی حکومت نے خصوصی ٹرین چلا دی

سرینگر (آئی این پی) مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر میں خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کے لیے نئی دہلی تک خصوصی ٹرین چلا دی۔ خوفزدہ بھارتی بوریا بستر سمیت مقبوضہ کشمیر سے جانے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطاب پاکستان کے حملوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد ریلوے سٹیشنز پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور حالات بے قابو ہو گئے۔ کسی حادثے سے بچنے اور خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کے لیے مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک خصوصی ٹرین چلا دی۔