آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعدکشمیری تاجروں کی آمدنی میں 60فیصد تک کمی آ چکی ہے،کشمیر چیمبر آف کامرس
سرینگر (آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والا اقتصادی بحران سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نہ صرف وادی کی خودمختاری متاثر ہوئی بل کہ اس کے معاشی ڈھانچے کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق وادی کی معیشت کو اب تک 400ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ سیاحتی شعبے کو 100کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ تجارتی سرگرمیوں پر مسلسل قدغن اور بندشوں کے باعث کشمیری تاجروں کی آمدنی میں 60فیصد تک کمی آ چکی ہے۔ جبکہ زرعی مصنوعات پر عائد پابندیوں نے کسانوں کو بدترین مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 2019کے بعد سے بڑھ کر 20فیصد تک جا پہنچی ہے، جو خطے میں معاشی تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔