مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر کریک ڈاؤن، مودی حکومت عالمی تنقید کی زد میں

 سرینگر (  آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی کارروائیوں نے ایک بار پھر بھارت میں آزادی  صحافت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ برطانوی جریدے کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے مساجد کے منتظمین سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی مہم پر خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا، جسے بین الاقوامی میڈیا نے منظم دباؤ اور خوف کی فضا قائم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سرینگر میں سائبر پولیس نے متعدد صحافیوں کو اس خبر کی اشاعت کے بعد طلب کیا جس میں مساجد کی مبینہ پروفائلنگ کا ذکر تھا۔ اس اقدام پر نہ صرف صحافتی حلقوں بلکہ سیاسی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔