ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا: حنیف عباسی

 چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں،وزیرریلوے کا یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا ،ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک فوج کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا ، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ وہاں پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان والے گھروں میں چھپ جاتے ہیں، ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں، پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کے لیے تھا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرات کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی۔