وست ممالک سعودیہ،ترکیہ ،ایران اور امریکا کے شکر گزار ہیں، قوم نئی پیشرفت پر شکرانے کے نوافل ادا کرے
لاہور(پبلک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر امن کی جیت ہے،دوست ممالک سعودیہ،ترکیہ ،ایران اور امریکا کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی در اندازی کے بعد پاکستانی رد عمل کے باعث سیز فائر ممکن ہوا،پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم نئی پیشرفت پر شکرانے کے نوافل ادا کرے،جنگوں سے نہیں مذاکرات سے دیرپا مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔