چینی وزیرخارجہ کااسحاق ڈاراوربھارتی ہم منصب کو فون،سیزفائرمعاہدہ برقرار رکھنے پرزور

 بطورہمسایہ چین کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش تھی،پاکستان میں جانی نقصان پر شدید افسوس ہوا،وانگ ای کی گفتگو
 بیجنگ؍اسلام آباد (آئی این پی )چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پا کستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کیاہے۔ چینی میڈیا پورٹس کے مطابق وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان اوربھارت پرسیزفائرمعاہدہ برقرار رکھنے پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ بطورہمسایہ چین کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش تھی،پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید افسوس ہوا۔ چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ کشیدگی پرقابو رکھنے کیلئے سیزفائرکی پابندی ضروری ہے،پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے،چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں بھارتی حکام پر بات چیت کا راستہ اپنانے پر زور دیاہے۔