اصلاحات پر مکمل عمل درآمد مالی پائیداری کی ضمانت کاواحد راستہ، ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرکے ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے،عالمی مالیاتی فنڈ
اسلام آباد (آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ نے جاری مالی اصلاحات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے غیرترجیحی اخراجات میں کمی پرزور دیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اصلاحات پر مکمل عمل درآمد مالی پائیداری کی ضمانت کاواحد راستہ ہے، آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرکے ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے غیر ترجیحی اخراجات میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکافی سرکاری وسائل کے بہتر استعمال کے لیے غیر اہم اخراجات کم کرنا ضروری ہے، اصلاحات پرثابت قدمی سے عمل درآمد مالی مقاصدکے حصول میں معاون ہوگا۔آئی ایم ایف نے ریونیو ایڈمنسٹریشن میں بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے، ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کوشامل کرکے ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے اور ٹیکس چھوٹ کم جبکہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق اصلاحات جاری رکھی جائیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایک موثراورمنصفانہ ٹیکس نظام کیلئے مدد گارثابت ہوں گے۔