ازبکستان کے وزیر خارجہ کااسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان‘چین پانچ نکاتی اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)ازبکستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان‘چین پانچ نکاتی اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہارکیا اور کہا کہ خلیج اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور چین کا اقدام خوش آئند ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ازبک وزیر خارجہ کی جانب سے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی تعریف کی گئی، ازبکستان نے اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کی میزبانی کو سراہا
حمایت