ٹرمپ کا پیوٹن سے رابطہ، یوکرین جنگ کو توسیع نہ دینے پرزور

 ہمیں ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے  کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی:یوکرینی وزارت خارجہ
واشنگٹن،کیف (آئی این پی ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔  امریکی اخبار کی ایک رپورٹ  کے مطابق   ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ کو مزید وسعت نہ دینے کا کہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک کال پر ثالثی کا کردار ادا کرنیوالے نے بھی دونوں کے درمیان گفتگو کی تصدیق کی تاہم سرکاری سطح پر امریکی و روسی رہنمائوں کے درمیان فون پر گفتگو کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔