جنوبی لبنان میں دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، جوابی فضائی حملے

جنوبی لبنان میں دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، جوابی فضائی حملے

جنوبی لبنان میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 4 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی کارروائی کے دوران پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم ابتدائی بیان میں واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔بعد ازاں اسرائیلی اور دیگر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوجی ایک عمارت کے اندر ہونے والے دھماکے کی زد میں آئے، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ بعض رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ممکنہ وجہ پہلے سے نصب بارودی مواد ہو سکتا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔واقعے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔