سکولوں میں گاؤن نہ پہننے پر اساتذہ اور پرنسپل کو جرمانہ ہوگا

سکولوں میں گاؤن نہ پہننے پر اساتذہ اور پرنسپل کو جرمانہ ہوگا

لاہور کے سکولوں میں اساتذہ کی جانب سے گاؤن کی عدم پابندی کے انکشاف کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے سخت اقدام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں پرنسپل اور اساتذہ دونوں کو جرمانہ کیا جائے گا تاکہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔اس معاملے میں گورنمنٹ فاطمہ سکول فین روڈ کی پرنسپل سے جواب طلب کیا گیا ہے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض نے گزشتہ روز خود سکول کا دورہ کر کے تحقیقات کیں۔واضح رہے کہ صوبے بھر کے تمام سکولوں میں 23 فروری سے اساتذہ کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔