امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ،ایران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا
واشنگٹن: (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا ایران جنگ ختم ہوجائے گی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جنگ بہت حد تک اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔