ایران میں نشانہ بنانے کیلئے کچھ باقی نہیں بچا‘جنگ جلد ختم ہو جائیگی ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کی ایران کے ساتھ  جنگ  بہت اچھے انداز میں  جاری ہے اور اس کے نتائج توقع سے بہتر ہیں:امریکی صدر کا بیان
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا  ہے  ایران میں جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ایران میں نشانہ بنانے کے لیے عملی طور پر اب کچھ باقی نہیں بچا، اس لیے جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا  میں جب اسے ختم کرنا چاہوں گا ایران جنگ ختم ہوجائے گی، امریکہ کی ایران کے ساتھ جاری جنگ ’بہت اچھے انداز میں‘ جاری ہے اور اس کے نتائج توقع سے بہتر ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے متوقع سے زیادہ نقصان پہنچایا، ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں اور چھ ہفتے کے اصل منصوبے میں بھی ہم نے زیادہ نقصان پہنچایا۔