واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوپ بنایا جائے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ وہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں پوپ بننا چاہوں گا، یہ میری اولین ترجیح ہوگی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ترجیح تونہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جوبہت اچھے ہیں۔