نابینا نجومی خاتون بابا وانگا کی 2026 کے لیے اہم پیشگوئیاں جاری

نابینا نجومی خاتون بابا وانگا کی 2026 کے لیے اہم پیشگوئیاں جاری

 نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کے لیے کی گئی پیشگوئیاں سامنے آگئیں، جن میں اہم عالمی واقعات اور قدرتی آفات کا ذکر ہے۔

بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیوں میں بتایا ہے کہ 2026 میں بڑے پیمانے پر زلزلے، آتش فشاں پھٹنے اور موسم کی شدت زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو تباہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر، آسٹریلیا اور کینیڈا میں جنگلات کی آگ اور میانمار میں زلزلے سے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں، جو قدرتی آفات کی شدت کی عکاسی کرتی ہیں۔ان کی پیشگوئیوں میں دنیا کے بڑے تنازعات کا بھی ذکر ہے، جیسا کہ ان کا 9/11 کی پیشگوئی سچ ثابت ہوا، اور ورلڈ وار 3 کا امکان بھی شامل ہے۔ بابا وانگا کا کہنا ہے کہ 2025 سے انسانیت کا زوال شروع ہوسکتا ہے، اور 2026 میں چین، روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور تصادم کے امکانات ہیں۔مزید یہ کہ، تائیوان پر چین کی ممکنہ حملہ، روس اور امریکہ کے درمیان براہ راست تصادم، اور ایک بڑے خلائی جہاز کا زمین کے قریب آنا بھی ان کی پیشگوئیوں میں شامل ہے۔ وہ یہ بھی تصور کرتی ہیں کہ 2026 میں انسانوں کا دوسری مخلوق یا تہذیبوں سے رابطہ ہو سکتا ہے، اور خلائی جہاز زمین کے قریب آسکتا ہے۔

اقتصادی لحاظ سے، 2026 میں عالمی معیشت کے لیے ایک مشکل سال ہونے کا امکان ہے، اور مصنوعی ذہانت کے اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرنے سے نوکریوں میں خلل اور معاشرتی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔بابا وانگا کا تعلق بلغاریہ سے ہے، جنہوں نے 1911 میں جنم لیا اور 1996 میں وفات پا گئیں۔ ان کی پرورش رومانیہ میں ہوئی، اور 12 سال کی عمر میں ایک شدید مٹی کے طوفان کے سبب وہ نابینا ہو گئیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے اہم واقعات اور قدرتی آفات کی پیشگوئیاں کیں، جن میں سے کچھ سچ ثابت ہوئیں۔