سلامتی کونسل نے ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کر لی

سلامتی کونسل نے ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کر لی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسلنے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں ایران سے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا اور خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی۔

قرارداد کی ووٹنگ میں خلیجی ممالک کے حق میں 13 ووٹ آئے، جبکہ چین اور روس غیر حاضر رہے۔ پاکستان نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق ایک الگ قرارداد پر 135 ممالک نے حمایت کی، تاہم چین اور روس اس ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔دوسری جانب، روس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہو سکی، کیونکہ امریکا  نے اسے ویٹو کر دیا۔ اس قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان غیر حاضر تھے۔