خلیجی ممالک کی مشترکا سلامتی خطرے میں ہے: سعودی سابق انٹیلیجنس چیف

خلیجی ممالک کی مشترکا سلامتی خطرے میں ہے: سعودی سابق انٹیلیجنس چیف

ریاض: سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے خلیجی ممالک کی سلامتی پر اسرائیلی خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی مشترکہ سلامتی اب خطرے میں ہے۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے کلچرل پیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ممالک کو ایک مسترد شدہ ریاست کی جانب سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ انہوں نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما وہاں غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے جمع ہوئے تھے، لیکن اسرائیلی حملے نے خلیجی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیلی کارروائی کو ‘غداری’ قرار دیا اور خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دفاع اور سلامتی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین یا اصولوں کی پرواہ نہیں کرتا اور قطر پر حملہ خلیجی ممالک کے لیے واضح پیغام ہے کہ انہیں اپنی تزویراتی پالیسی کو ازسرِ نو ترتیب دینا ہوگا۔