ڈمپر حادثہ: ٹھٹھہ میں جھونپڑی میں سوئے افراد ڈمپر اور ملبے تلے دب گئے

ڈمپر حادثہ: ٹھٹھہ میں جھونپڑی میں سوئے افراد ڈمپر اور ملبے تلے دب گئے

ٹھٹھہ  میں مکلی بائی پاس کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جب بے قابو  ڈمپر ٹرکنے خانہ بدوشوں کی جھونپڑی پر وار کیا، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

حادثہ این تھری پمپ کے مقام پر پیش آیا، جس کے باعث جھونپڑی مکمل طور پر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی اور اس میں موجود افراد ڈمپر اور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ملبے تلے مزید افراد بھی دبے ہو سکتے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان موجود ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔