چھت گرنے کا حادثہ، میاں بیوی ملبے تلے دب کر جاں بحق

چھت گرنے کا حادثہ، میاں بیوی ملبے تلے دب کر جاں بحق

لوند خوڑ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم، میڈیکل اسٹاف، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر جاں بحق افراد کی لاشیں نکالیں جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لوند خوڑ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔ حادثے میں 18 سالہ صدیق ولد شاہ وزیر زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔