امریکہ کو عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے
تہران(آئی این پی )ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں۔چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران حملے، امریکا کی مذاکرات کو لے کر غیر سنجیدگی ظاہر کرتے ہیں،ایرانی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے سے زہریلا دھواں پھیلا۔انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملے منظم غنڈہ گردی کی مثال ہیں، امریکا اور اسرائیل صرف ایران نہیں بلکہ عالمی توانائی کے شعبے پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں