جلد از جلد مکالمہ اور مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے،چین امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا:دفترخارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چینی دفتر خارجہ نے ایران کی طرف سے خلیجی ممالک پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اس سے اتفاق نہیں کرتا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چینی دفتر خرجہ کیترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین خلیجی ممالک پرحملوں سے اتفاق نہیں کرتا، شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر ہونے والے اندھا دھند حملوں کی مذمت کرتے ہیں،دفترخارجہ نے کہاجلد از جلد مکالمہ اور مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے،چین امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،امن بحال کرنے کیلئے چین تمام فریقوں کے ساتھ رابطے مضبوط کرے گا۔