لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئر پورٹ سے کیویز کے دیس اڑان ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فلائٹ3 بج کر 30 منٹ پر شیڈول ہے، ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم نے ہوٹل سے ایئر پورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بنوایا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 16مارچ کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی صاحبزادی کی طبیعت میں بہتری کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے، محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خرابی کے باعث ٹیم کے ساتھ جانے پر شش وپنج میں مبتلا تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔