غیر ذمہ دارنہ بلے بازی، وکٹیں خزاںکے پتوں کی طرح گرتی رہیں،کالی آندھی فاتح
بھارت (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو عبرتناک شکست، کروڑوں پاکستانی شائقین کے خواب چکنا چور کر دئے۔بھارت نے پہلے بلے بازی کی اور مقرہ 20 اووورز میں 176 رنز کا ہدف دیا۔ مگر پاکستانی بلے باز غیر زمہ دارنہ بلے بازی کرتے آوٹ ہوتے چلے گئے۔ بہار کے موسم میںوکٹیں خزاںکے پتوں کی طرح گرتی رہیں،ہدف پورا نہ کر سکی دوسرے میچ میں گروپ سی سے ویسٹ انڈیز نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 25 واں میچ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گروپ سی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا۔ویسٹ انڈیز نے نیپال کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 134 رنز کا ہدف15.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی لگاتار تیسری فتح حاصل کی اور اگلے مرحلے سپر ایٹ میں شرکت کو یقینی بنایا۔کیریبئن کپتان شائی ہوپ نے قائدانہ اننگ کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر نا قابل شکست 61 رنز بنائے جب کہ شمرون ہیٹمیر بھی 46 رنز ناٹ آوٹ کی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کے آوٹ ہونے والے واحد بلے باز برینڈن کنگ نے 22 رنز بنائے