لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق کاہنہ میں جمیل سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں تبسم سے 1لاکھ30 روپے اور موبائل فون, شاہدرہ ٹاون میں فیاض سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون, شادباغ میں عارف سے 1لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون،فیکٹری ایریا میں یاور سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جنوبی چھاونی اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ نولکھا اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔