پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے پتنگ سازی اور فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود قائم کیے گئے ایک کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ڈی ایس پی مبشر اعوان کی نگرانی میں مصری شاہ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم ایاز کو گرفتار کیا، جو مصری شاہ میں غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کروا کر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا تھاگرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور کاٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکیایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 520 تیار پتنگیں اور 3 سے زائد کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ انسپکٹر حسنین اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف سخت نگرانی اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔