صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک کے چک 2-2 کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چک 2-2 کنویں سے روزانہ 115 بیرل خام تیل، 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 21 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ چک 2-2 کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔
او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر چک 2-2 کنویں میں 62.50 فیصد، جی ایچ پی ایل 22.50 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم 15 فیصد کی حصہ دار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چک 2-2 کنویں کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ او جی ڈی سی ایل کے لیے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی ہے، جو ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔