لیاقت بلوچ کا وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، جعفر ایکسپریس ٹرین ہائی جیکنگ کی مذمت
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ابھی تک کئی مسافر یرغمال ہیں اور ان کو بحفاظت بازیاب کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ لیاقت بلوچ نے ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کو بھی فون کیا اور ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کی شہادت پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔