لیاقت بلوچ سے احسن اقبال کا رابطہ، ملکی صورتحال پر بریفنگ کی پیشکش

لیاقت بلوچ سے احسن اقبال کا رابطہ، ملکی صورتحال پر بریفنگ کی پیشکش

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ملکی صورتحال پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خوری کا سلسلہ فوری بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لائے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔دریں اثنا، لیاقت بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔