بھارت کے شہر پونا میں 27 سالہ نوجوان نے نشے کے پیسے نہ ملنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سوسائٹی کے رہائشیوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، نوجوان نے اپنی والدہ سے رات 2 بجے نشے کے لیے پیسے مانگے تھے، مگر جب والدہ نے انکار کیا تو اس نے غصے میں آ کر سوسائٹی میں کھڑی تقریباً 13 موٹر سائیکلوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گیا۔مقامی پولیس نے رہائشیوں کی شکایت کے بعد نوجوان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کی والدہ اور دوسرے بھائی نے تصدیق کی کہ وہ کافی عرصے سے نشے کی لت میں مبتلا ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔یہ واقعہ نشے کے اثرات اور نوجوانوں میں اس لت کی بڑھتی ہوئی پھیلاؤ کا غماز ہے، جس کے باعث مزید خاندانوں اور سوسائٹی کی حفاظت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔