قلعہ ڈیراوڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

قلعہ ڈیراوڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں قلعہ ڈیراوڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کے باعث 28 سالہ ناصر اور 25 سالہ خالد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔