اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ دیا کہ بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کو 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کر دی جائے۔عدالت کے جج نے کہا کہ وہ آج کے آرڈر میں لکھ دیں گے کہ بشریٰ بی بی کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔