پنجاب کے 35 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب

پنجاب کے 35 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب

پنجاب کے 35 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

 یہ درخواستیں 25 مارچ تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔امیدواروں کو ایم ایس، ایم ڈی یا ایم ایس سی ڈگری کا حامل ہونا ضروری ہے۔ جن ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس تعینات کیے جائیں گے ان میں میو ہسپتال، گنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی، لیڈی ایچیسن ہسپتال، لیڈی ولنگڈن ہسپتال، سید مٹھا ہسپتال، مینٹل ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور میو کینسر ہسپتال مناواں شامل ہیں۔تمام جنرل کیڈر اور ٹیچنگ کیڈر کے امیدوار درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ ایک اہم موقع ہے جس کے ذریعے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اہم ذمہ داریوں کیلیے اہل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔