راولپنڈی: کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نور اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ نور اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کے باعث ریلوے کی مین لائن بلاک ہوگئی۔مین لائن بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، جبکہ دیگر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔