زینوبیہ واصف 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جویریہ کی 8 پوائنٹس سے تیسری پوزیشن ،وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے انعامات تقسیم کئے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زمان سہیل اور جبکہ پنجاب کی فریحہ صدیق نے نیشنل چیس چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کیٹگریز کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے 250سے زائد کھلاڑیوں مختلف کیٹگریز میں مدمقابل ہوئے اور اعلیٰ معیار کی شطرنج کا مظاہرہ کیا۔ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر براے پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری تھے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری براے ثقافت، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجہیہ قمر، وزیراعظم کے کوارڈنیٹر رانا احسان افضل، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، صدر پاکستان چیس فیڈریشن سیدذیشان نقوی، نائب صدر ریحان اعظم، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ 34ویں نیشنل مینز چیس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زمان سہیل نے 5 پوائنٹس حاصل کرکے قومی اعزاز اپنے نام کیا۔ پنجاب کے ایم زوریز شب خیز 4.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ایچ ای سی کے اے آر اختر بھی 4.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹائی بریک پر تیسرے نمبر پر رہے۔دسویں وویمنز نیشنل چیمپین شپ میں پنجاب کی فریحہ صدیق نے شاندار اور ناقابل شکست کھیل پیش کرتے ہوئے 10.5 پوائنٹس کے ساتھ قومی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ زینوبیہ واصف 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ جویریہ نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔